34 C
Lahore
Sunday, June 15, 2025
ہومقومی خبریںپیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلاء کیخلاف مقدمہ درج

پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلاء کیخلاف مقدمہ درج


— فائل فوٹو

راولپنڈی میں پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلاء کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق ٹریفک پولیس کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ وکلاء کی ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی اور دھمکیوں پر درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق وکلاء نے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی، وکلاء کے ویڈیو وائرل کرنے کا مقصد پولیس کو بدنام کرنا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق ٹریفک پولیس نے ایک وکیل کو ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان کیا تھا، موٹر سائیکل کے کاغذات نہ دکھانے پر موٹرسائیکل ضبط کی گئی تھی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ وکیل نے فون کر کے 10 سے 15وکلاء کو موقع پر بلایا، وکلاء نے ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات