35 C
Lahore
Sunday, June 15, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستان میں کھلاڑی باصلاحیت ہیں مگر ان میں سنجیدگی نہیں، جہانگیر خان

پاکستان میں کھلاڑی باصلاحیت ہیں مگر ان میں سنجیدگی نہیں، جہانگیر خان


کراچی( اسٹاف رپورٹر) اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کھلاڑیباصلاحیت ہیں مگر ان میں سنجیدگی نہیں ہے ،جس پر توجہ دینا ہوگی، اب سیکھنے کے کئی مواقع ہیں، معمولی کار کردگی سے انہیں میڈیا، سوشل میڈیا سے بے پناہ شہرت اور پذیرائی مل جاتی ہے، وہ ہفتے کوجہانگیر خان اسپورٹس کلب میں نئے اسکواش کورٹ کے افتتاح اور سجاس اسکواش ورکشاپ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے، انہوں نے کہا نوجوانوں میں کھیلوں کی رغبت صحت مند معاشرے کی ضامن ہے، جہانگیر خان اسپورٹس کلب کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ میں انتہائی معاون ثابت ہوگا، اسکواش،پیڈل، اسنوکر اور سوئمنگ کی جدید ترین سہولیات اہلیان کراچی کے لیے کسی تحفہ سے ہر گزکم نہیں،کلب میں بہترین اور معیاری کوچز کی زیر نگرانی نئے ٹیلنٹ کو اپنی عمدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے مواقع میسر آئیں گے جبکہ مرد اور خواتین شہری بھی بہترین پر امن ماحول میں مثبت سرگرمیوں کا حصہ بنیں گے، مستحق ہونہار کھلاڑیوں کو بلا معاوضہ سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ جولائی میں جہانگیر خان اسپورٹس کلب انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات