34 C
Lahore
Sunday, June 15, 2025
ہومانٹرٹینمنٹعام سا سوال پوچھے جانے پر جسٹن بیبر آگ بگولا

عام سا سوال پوچھے جانے پر جسٹن بیبر آگ بگولا


—اسکرین گریب

معروف گلوکار جسٹن بیبر ایک بار پھر میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے، مگر اس بار وجہ اُن کی موسیقی نہیں بلکہ پاپارازی پر اُن کی برہمی اور غیر معمولی ردعمل تھا۔

حال ہی میں جسٹن بیبر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں کیلیفورنیا کے علاقے مالبو میں واقع سوہو ہاؤس کے باہر پاپارازی سے الجھتے ہوئے دیکھا گیا۔

 11 منٹ طویل اس ویڈیو میں وہ غصے میں مغلظات ادا کرتے اور اپنی نجی زندگی میں مداخلت پر سخت اعتراض کرتے نظر آتے ہیں۔

اس تمام صورتحال کا آغاز اس وقت ہوا جب ایک پاپارازی نے جسٹن بیبر سے عام سا سوال کیا کہ آج کل کیسا جارہا ہے؟ جس پر گلوکار فوراً بھڑک اٹھے اور جواب دیا کہ آج میرے پیچھے مت آؤ بھائی تمہیں کیا لگتا ہے کیسا جارہا ہے جب تم میرے منہ کے سامنے ہو؟ میری زندگی میں دخل اندازی بند کرو۔

جسٹن بیبر نے مزید کہا کہ میں عزت مانگ رہا ہوں، یہ غصہ ہے کیونکہ تم لوگ میری بے عزتی کر رہے ہو، تمہارا یہ خیال کہ میں تمہیں برداشت کروں گا، غلط ہے۔

جسٹن بیبر کا کہنا تھا کہ وہ اب ایک اصل باپ، اصل شوہر اور ایک ذمہ دار انسان ہیں اور انہیں اس قسم کے سوالات اور نگرانی کا سامنا نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اشتعال دلانا بند کرو، تم لوگ میری نجی زندگی کو کھیل سمجھتے ہو۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جسٹن بیبر کی مالی مشکلات کی خبریں گردش کر رہی ہیں، رپورٹس کے مطابق 2022ء میں انہوں نے اپنے 300 گانوں کے حقوق تقریباً 200 ملین ڈالر میں ہپگنوسس سانگز کیپیٹل کو فروخت کیے، جسے ماہرین مالی بحران سے نمٹنے کی ایک کوشش قرار دے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ مجبوری کے تحت کیا گیا تھا کیونکہ بیبر کی مالی حالت خراب ہوچکی تھی۔

دوسری جانب گلوکار کے مداحوں نے اس واقعے پر شدید ردعمل دیا ہے اور پاپارازی کلچر کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، ایک مداح نے لکھا کہ دل دکھتا ہے کہ جسٹن بیبر کو بار بار اپنی شخصیت اور عزت بچانے کے لیے لڑنا پڑتا ہے اور میڈیا اسے مسلسل منفی انداز میں پیش کرتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات