28 C
Lahore
Monday, June 16, 2025
ہومغزہ لہو لہوصہیونیوں پر قومی انتقام کا ابھی صرف آغاز ہے، پاسداران انقلاب

صہیونیوں پر قومی انتقام کا ابھی صرف آغاز ہے، پاسداران انقلاب



TEHRAN:

پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے خلاف ایران کے قومی انتقام کا عمل ابھی شروع ہوا ہے اور اسرائیل کو اس کے جرائم کی قیمت چکانی پڑے گی۔

ایرانی سرکاری خبرایجنسی تسنیم کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی کہ جمعے کو پاسداران کے سربراہ میجر جنرل امیرعلی حاجی زادہ کے ہمراہ پاسداران انقلاب کے ایرو اسپیس فورس کے سینئر 7 کمانڈرز شہید ہوگئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ محمود باقری، داود شیخیان، محمد باقر طاہرپور، میسور سفرپور، مسعود طیب، خسرو حسینی اور جاویدجسارا بھی اسرائیل کے بزدلانہ اور دہشت گردی کے حملے میں شہید ہوچکے ہیں۔

ایران کے جوابی حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے بیان میں کہا گیا کہ یہ صرف قومی انتقام کا صرف آغاز ہے، صہیونی حکومت ذہن نشین کرلے کہ سزاؤں کے بغیر جرائم کا دور ختم ہوچکا ہے۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ جعلی اور قابض صہیونی حکومت کی بربادی اور زوال نوشتہ دیوار ہے۔

بیان میں زور دیا گیا ہے کہ پاسداران انقلاب ایرو اسپیس فورس کے کمانڈرز کی شہادت صہیونی حکومت اور اس کے حواریوں کے خلاف ایرانی قوم کو عزم کے ساتھ کھڑے ہونے کا باعث ہوگی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات