28 C
Lahore
Monday, June 16, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںدوبارہ موقع ملا تو پاکستان ضرور جاؤں گا: گیری کرسٹن

دوبارہ موقع ملا تو پاکستان ضرور جاؤں گا: گیری کرسٹن


گیری کرسٹن—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ گیری کرسٹن نے کہا ہے کہ اگر پاکستان میں دوبارہ کام کرنے کا موقع ملا تو ضرور جاؤں گا، میں پاکستان میں کام کرنا چاہوں گا، پلیئرز کے لیے جانا چاہوں گا لیکن مناسب حالات میں جاؤں گا۔

برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے گیری کرسٹن نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے ساتھ میرے چند ماہ کافی مضطرب رہے تھے، مجھے جلد اندازہ ہو گیا تھا کہ میں چیزوں پر زیادہ اثر انداز نہیں رہ پاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ جب مجھے سلیکشن کے معاملات سے علیحدہ کیا گیا تو میرے لیے بطور کوچ مثبت اثر رکھنا مشکل ہو گیا تھا، کرکٹ ٹیم کے معاملات کرکٹ کے لوگوں کو ہی چلانا چاہیے۔

گیری کرسٹن نے کہا کہ جب ٹیم کے معاملات میں باہر کا شور اثر انداز ہو تو ٹیم لیڈرز کے لیے ٹیم کو اپنے حساب سے چلانا مشکل ہو جاتا ہے، میں ایجنڈاز کا حصہ نہیں ہو سکتا، میں ٹیم کو کوچ کرنا اور پلیئرز کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستانی کرکٹرز سے محبت ہے، یہ کافی اچھے کرکٹرز ہیں، پاکستانی پلیئرز کے ساتھ مختصر وقت گزارا لیکن مجھے ان کا کافی احساس ہے۔ 

گیری کرسٹن نے کہا کہ دنیا میں کسی دوسری ٹیم سے زیادہ پرفارمنس کا پریشر پاکستانی پلیئرز پر ہوتا ہے، جب پلیئرز پرفارم نہیں کرتے تو ان کے لیے وہ وقت کافی مشکل اور کڑا ہو جاتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ تمام پروفیشنل کرکٹرز ہیں، میں پروفیشنل کوچ ہوں، ٹیم کے ماحول میں آپ چیزیں بہتر کرنے کے لیے کام کرتے ہیں، جب ٹیم کے معاملات میں باہر کی مداخلت نہ ہو تو آپ بہتری کی جانب اپنا سفر جاری رکھتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات