ایران نے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے روکنے کے لیے فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا۔
ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق تہران میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ ایران نے جمعے سے اب تک اسرائیل پر 200 سے زائد میزائل داغے ہیں۔
اسرائیلی حکومت نے یہ بھی کہا ہے کہ ایرانی حملوں میں اب تک 13 اسرائیلی ہلاک اور 380 زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 9 کی حالت تشویش ناک ہے۔