36 C
Lahore
Sunday, June 15, 2025
ہومغزہ لہو لہو’تمام میسجز ڈیلیٹ کردیں‘، ایف بی آئی کا سائبر حملوں سے متعلق...

’تمام میسجز ڈیلیٹ کردیں‘، ایف بی آئی کا سائبر حملوں سے متعلق انتباہ


امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ہزاروں امریکیوں کی شکایت پر دھوکا دہی کی ایک مہم کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

امریکی شہریوں کو بھاری ٹریفک چالان کے متعلق پیغامات موصول ہو رہے تھے جن کو جون کے مہینے میں جمع کیے جانے کے لیے کہا گیا تھا اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں ڈرائیونگ سہولیات کے چھینے جانے یا جیل جانے کے متعلق بتایا جا رہا ہے۔

ایف بی آئی نے لوگوں کو ایسے تمام میسجز ڈیلیٹ کرنے کے لیے کہا ہے جن کے متعلق دعویٰ ہے کہ وہ شعبہ برائے موٹر وہیکل کی جانب سے بھیجے گئے ہیں کیوں کہ حکومتی ادارہ لوگوں سے میسج کے ذریعے کبھی بھی براہ راست رابطہ نہیں کرتا۔

امریکا میں سائبر کرمنلز نے اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کے خلاف سائبر حملوں کی ایک نئی لہر لانچ کی ہے اور رواں ماہ اس جعلسازی میں 700 فی صد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

ان پیغامات میں عموماً جعلی ویب سائٹ لنکس ہوتے ہیں جو کریڈٹ کارڈ نمبر اور دیگر نجی معلومات چرانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ جعلسازی ملک بھر میں تیزی پھیل رہی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات