30 C
Lahore
Monday, June 16, 2025
ہومغزہ لہو لہوبھکر: نامعلوم افراد کی گھر میں فائرنگ، پیپلزپارٹی کی خاتون رہنما سمیت...

بھکر: نامعلوم افراد کی گھر میں فائرنگ، پیپلزپارٹی کی خاتون رہنما سمیت 3 افراد قتل کردیا


پنجاب کے شہر بھکر میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر پیپلزپارٹی کی ضلعی صدر ثمرہ بتول سمیت 3 افراد کو قتل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس نے بتایا کہ بھکر کے علاقے منڈی ٹاؤن کے قریب گھر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، واقعے میں  پیپلز پارٹی کی ضلعی صدر ثمرہ بتول سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی، شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات