34 C
Lahore
Sunday, June 15, 2025
ہومخاص رپورٹایران کے اسرائیل پر برسائے گئے میزائلوں کی تفصیلات جانیے

ایران کے اسرائیل پر برسائے گئے میزائلوں کی تفصیلات جانیے


—فائل فوٹو

ایران نے اسرائیل پر جوابی میزائل حملوں کے لیے عماد، غدر اور خیبر شکن میزائلوں کا استعمال کیا۔

ایران نے اسرائیل کے خلاف حالیہ جوابی کارروائی آپریشن سچا وعدہ کے دوران جن بیلسٹک میزائلوں کا استعمال کیا، وہ ملک کی میزائل ٹیکنالوجی کی ترقی کا مظہر ہیں۔ 

ان میزائلوں میں عماد (Emad)، غدر (Ghadr) اور خیبر شکن (Kheibar Shekan) شامل تھے، جس سے حیفا اور تل ابیب سمیت اسرائیل کے حساس اور اسٹریٹجک اہداف پر حملے کیے گئے۔ 

 عماد (Emad) میزائل میڈیم رینج بیلسٹک میزائل ہے جس کی رینج 1,700 کلو میٹر، وزن: 1,750 کلوگرام اور لمبائی 15.5 میٹر ہے، یہ ایران کا پہلا مکمل طور پر ہدایت یافتہ میزائل ہے جو ہدف تک پہنچنے تک کنٹرول میں رہتا ہے، اس میں ایک خاص مانوورایبل وارہیڈ نصب ہے جو فضا میں داخل ہونے کے بعد ہدف کی طرف رخ موڑ سکتا ہے، جس سے دفاعی نظام کو چکمہ دینا آسان ہو جاتا ہے۔

غدر (Ghadr) میزائل درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے، Ghadr-S کی رینج 1,350 کلومیٹر، Ghadr-H کی 1,650 کلومیٹر اور Ghadr-F کی 1,950 کلو میٹر ہے، اس کا وزن 15 سے 17.5 ٹن اور لمبائی 15.8 سے 16.5 میٹر ہے۔

 اس کی خاص بات بیبی باٹل طرز کی وارہیڈ ہے جو نا صرف ایرو ڈائنامکس بہتر کرتی ہے بلکہ میزائل کی درستگی کو بھی 2,500 میٹر سے کم کر کے 300-100 میٹر تک لاتی ہے، ہلکے ایلومینیم الائے سے تیار شدہ فریم اس کا وزن کم کرتا ہے، جس سے رفتار اور رینج بہتر ہو جاتی ہے۔

خیبر شکن (Kheibar Shekan) میزائل درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے جس کی رینج تقریباً 1,450 کلومیٹر ہے، MaRV (Maneuverable Reentry Vehicle) دشمن کے میزائل دفاعی نظام جیسے Arrow-3 اور David’s Sling کو چکمہ دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے، یہ میزائلوں کے مقابلے میں جلدی لانچ ہو سکتا ہے۔

یہ میزائل اسرائیل کے اندر اہم فوجی اور اسٹریٹجک تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات