29 C
Lahore
Monday, June 16, 2025
ہومغزہ لہو لہوایران- اسرائیل کیشدگی: امارات اور سعودی عرب کی ایئرلائنز نے پروازیں منسوخ...

ایران- اسرائیل کیشدگی: امارات اور سعودی عرب کی ایئرلائنز نے پروازیں منسوخ کردیں


ایران اسرائیل کشیدگی اور فضائی حدود کی بندش کے باعث عرب امارات اور سعودی عرب کی ایئرلائنز نے اپنی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایمریٹس ایئرلائن نے عراق، اردن، لبنان، عمان اور ایران کے لیے اپنی پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کردیا۔

ایمرٹس کا کہنا ہے کہ  علاقائی صورتحال کی وجہ سے  تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کی گئیں ہیں جبکہ اردن، عمان اور لبنان کے کئے اتوار 22 جون 2025 تک پروازیں بھی معطل کردی گئیں ہیں۔

اعلامیے کے مطابق  ایران اور عراق  کے پیر 30 جون 2025 تک پروازوں کو بند کردیا جبکہ دبئی سے عراق، ایران۔ اردن لبنان جانے والی کنیکٹنگ پروازوں کو بھی  بند کردیا گیا ہے۔

ایئرلائن نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ پرواز کی منسوخی پر دوبارہ بکنگ کیلیے ٹریول ایجنسی سے رابطہ کریں، اگر ٹکٹ بکنگ براہ راست ایمریٹس سے کروائی ہے تو براہ کرم ایمریٹس ایرلاین سے رابطہ کریں۔ 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روانہ ہونے یا پہنچنے والے صارفین کو بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ تازہ ترین معلومات کے لیے emirates.com پر اپنی فلائٹ اسٹیٹس چیک کریں۔

پروازیں منسوخ ہونے پر ایئرلائن نے مسافروں سے معذرت بھی کی ہے۔

دوسری جانب ایئر عربیہ نے مسافروں کے لئے نئی اپ ڈیٹ جاری کی جس میں بتایا گیا ہے کہ 16 اور 17 جون کی ایران اور عراق کیلیے مختص تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں۔ 

ایئرعربیہ کے مطابق 16 اور 17 جون کو  روس، لبنان، قازقستان، آذربائیجان، ازبکستان کی پروازوں کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ فضائی بندش کے باعث راستہ تبدیل ہونے پر مختلف ملکوں کو جانے والی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہورہی ہیں۔

ایئر عربیہ کے مطابق ایران اور عراق کے لیے کنیٹکنگ پروازوں کے مسافروں کو بھی تاحکم ثانی سروس فراہم نہیں کی جائے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات