چین سے تعلق رکھنے والی خاتون نے اٹلی کے ہوائی اڈے پر شدید ہنگامہ برپا کردیا۔
بیگ کا وزن زیادہ ہونے پر خاتون نے اسٹاف سے تلخ کلامی کی اور فرش پر لیٹ کر احتجاج بھی کیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فضائی سفر کے دوران سامان کے وزن کی ایک حد مقرر ہوتی ہے اور اس سے تجاوز کرنے پر یا تو مسافر کو اضافی رقم ادا کرنی پڑتی ہے یا سامان کم کرنا پڑتا ہے۔
تاہم، اٹلی کے میلان ایئرپورٹ پر ایک غیر معمولی منظر اُس وقت دیکھنے میں آیا جب ایک چینی خاتون سیاح کو زائد وزن والے بیگ کے باعث پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا۔
خاتون کو جب عملے نے اضافی چارجز ادا کرنے یا بیگ کا وزن کم کرنے کو کہا، تو وہ غصے میں آگئی اور ایئرپورٹ کے فرش پر لیٹ کر چیخ و پکار اور احتجاج شروع کر دیا۔
خاتون کی یہ حرکت کارگر ثابت نہ ہو سکی اور طیارہ انہیں چھوڑ کر روانہ ہو گیا، بعد ازاں انہیں اپنی اگلی پرواز کے لیے نیا ٹکٹ خریدنا پڑا۔