30 C
Lahore
Monday, June 16, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیلی فوج نے ایران پر مزید حملوں کا اشارہ دے دیا

اسرائیلی فوج نے ایران پر مزید حملوں کا اشارہ دے دیا


—فائل فوٹو

اسرائیلی فوج نے ایران پر مزید حملوں کا اشارہ دے دیا۔

اسرائیلی افواج (IDF) نے کہا ہے کہ ایرانی شہری فوری طور پر ان علاقوں سے نکل جائیں جہاں ہتھیار بنانے والی فیکٹریاں یا فوجی تنصیبات موجود ہیں۔

یہ ہدایت اسرائیلی فوج کے عربی اور فارسی ترجمانوں کرنل آویشے ادرعی اور ماسٹر سارجنٹ (ر) کمال پنہاسی کی جانب سے جاری کی گئی ہے، جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ جو افراد ان فوجی تنصیبات کے آس پاس موجود ہیں یا موجود ہونے والے ہیں، وہ فوری طور پر ان علاقوں کو خالی کردیں اور آئندہ اطلاع تک واپس نہ آئیں، ان علاقوں میں موجودگی آپ کی جان کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

یہ پیغام اسرائیلی فوج کی فارسی زبان کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شائع کیا گیا ہے، جو کہ کسی غیر ملکی فوج کی جانب سے ایرانی عوام سے براہِ راست مخاطب ہونے کا ایک غیر معمولی اور اہم واقعہ ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ وارننگ اسرائیل کی جانب سے ایران پر ممکنہ نئے حملوں کا پیش خیمہ ہوسکتی ہے۔

یہ وارننگ ایسے وقت میں آئی ہے جب اسرائیل نے حال ہی میں ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کیے، جس کے جواب میں ایران نے بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیلی شہروں، بشمول ریحووت، پر حملہ کیا جس میں شہری املاک اور ایک ریسرچ سینٹر کو شدید نقصان پہنچا۔

ادھر اسرائیلی فضائی حدود بدستور تجارتی پروازوں کے لیے بند ہے، اور IDF ایرانی حملوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے، اسرائیلی دفاعی ذرائع نے مقامی اخبار معاریو کو بتایا ہے کہ اگلے 48 گھنٹے انتہائی فیصلہ کن ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب امریکا، برطانیہ اور فرانس سمیت عالمی قوتوں نے دونوں فریقوں پر تحمل کا مظاہرہ کرنے اور کشیدگی کم کرنے پر زور دیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات