کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ محمد یاسر پیرزادہ نے فٹبال ہاؤس لاہور کا دورہ کیا۔ ہیڈ آف لیگل پی ایف ایف علی اکرم اور ڈائریکٹر ایچ آر عزیز ملک نے ان کا استقبال کیا۔ دورہ کے دوران یاسر پیرزادہ نے حال ہی میں پی ایف ایف کے انتخابات مکمل ہونے پر مبارکباد دی اور پی ایف ایف کے صدر محسن گیلانی کی قیادت میں ملک میں فٹبال کی بحالی اور ترقی کے لیے جاری کوششوں میں فیڈریشن کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔