35 C
Lahore
Sunday, June 15, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںوزیر اعلیٰ پنجاب سمر گیمز کے کھلاڑیوں کو کھانے کیلئے مشکلات کا...

وزیر اعلیٰ پنجاب سمر گیمز کے کھلاڑیوں کو کھانے کیلئے مشکلات کا سامنا


تصاویر بشکریہ رپورٹر

وزیر اعلیٰ پنجاب سمر گیمز کے کھلاڑیوں کو کھانے کےلیے مشکلات کا سامنا ہے۔ نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں کھانے کی کوئی سہولت میسر نہیں ہے۔

لاہور کے نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس کی قریبی بستی کے یہ مناظر ہیں جہاں وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز میں حصہ لینے والے کھلاڑی کھانا کھانے کے لیے آتے ہیں کیونکہ انہیں کمپلیکس میں کھانے کی سہولت میسر نہیں۔

مقابلے کے بعد وہ سخت گرم موسم میں کھانے کی تلاش میں نکل پڑتے ہیں اور انہیں قریب ہی ایسے غیر معیاری اور ناقص کھانے میسر ہوتے ہیں، لڑکیاں گروپس کی شکل میں سڑکیں عبور کرتی ہوئی لبرٹی مارکیٹ جاتی ہیں، ہر کھلاڑی کو کھانے کےلیے 15 سو روپے ڈیلی الاؤنس ملتا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سمر گیمز کے کھلاڑیوں کو کھانے کیلئے مشکلات کا سامنا

وزیر اعلیٰ پنجاب سمر گیمز کے کھلاڑیوں کو کھانے کیلئے مشکلات کا سامنا

کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی ڈیلی الاؤنس ملتا تھا اب بھی اس میں کوتاہی نہیں ہے، گرم موسم کی وجہ سے کھانے کی تلاش کےلیے کمپلیکس سے باہر جانا دشوار ہوتا ہے، ساری انرجی میدان میں لگ جاتی ہے اور پھر شدید تپش میں کھانے کےلیے پیدل جانا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قریبی جگہ پر کھانا نہ ہونے اور غیر معیاری ہونے کی وجہ سے کھلاڑی بیمار بھی ہوئے۔ 

ان کا کہنا تھا کہنشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں اس گرم موسم میں کھانے کا انتظام ہونا چاہیے، مختلف اسٹال ہوں اور کھلاڑی وہاں سے 3 ٹائم کا کھانا خرید لیں، کھلاڑیوں کےلیے آسانی پیدا کرنی چاہیے تاکہ کھیل پر زیادہ فوکس ہو۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سمر گیمز کے کھلاڑیوں کو کھانے کیلئے مشکلات کا سامنا

وزیر اعلیٰ پنجاب سمر گیمز کے کھلاڑیوں کو کھانے کیلئے مشکلات کا سامنا

اسپورٹس بورڈ پنجاب نے کہا کہ ماضی سے گیمز کے دوران ڈیلی الاؤنس دینے کی روایت ہے، ڈیلی الاؤنس ایڈوانس دیا جاتا ہے، کھلاڑی کھانے کا انتظام خود کرتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات