42 C
Lahore
Saturday, June 14, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، جنوبی افریقا کی آسٹریلیا کیخلاف پوزیشن مستحکم

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، جنوبی افریقا کی آسٹریلیا کیخلاف پوزیشن مستحکم


—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جنوبی افریقا کی آسٹریلیا کے خلاف پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے۔

لارڈز لندن میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقا بیٹر ایڈین مارکرم نے سنچری اسکور کی اور ٹیم کو جیت کے قریب کر دیا۔

جنوبی افریقا نے 282 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 2 وکٹ پر 213 رنز بنا لیے ہیں، ایڈین مارکرم 102 اور ٹمبا باؤما 65 رنز بنا کر ناقابلِ شکست ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف تاریخی فتح کے لیے جنوبی افریقا کو مزید 69 رنز درکار ہیں، ایڈین مارکرم نے سنچری 156 گیندوں پر اسکور کی جس میں 11 چوکے شامل ہیں۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے تیسرے دن ایڈین مارکرم نے ٹیسٹ کیریئر کی 8 ویں سنچری بنائی۔

آسٹریلیا نے میچ کی پہلی اننگز میں 212 اور دوسری اننگز میں 207 رنز اسکور کیے تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات