35 C
Lahore
Sunday, June 15, 2025
ہومقومی خبریںموسیٰ کالونی سے ٹارگٹ کلنگ اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار

موسیٰ کالونی سے ٹارگٹ کلنگ اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار


رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاعات پرمشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے موسیٰ کالونی سے ٹارگٹ کلنگ اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم سہیل حسین عرف اسٹیل باڈی نے موسیٰ کالونی میں ٹارگٹ کلنگ اور منشیات فروشی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ 

ملزم 1991ء میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ آٹھ مزدوروں کو قتل کرنے اور سال 2003ء میں مذہبی جماعت کے دو کارکنوں کوقتل کرنے میں ملوث ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزم نے سال 2013ء میں ایک 12سالہ بچے کے ہاتھ پاؤں باندھ کر موسیٰ کالونی میں قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ 

2014ء میں رینجرز آپریشن شروع ہونے پر ملزم گرفتاری سے بچنے کےلیے بنگلادیش فرار ہوگیا تھا، جہاں منشیات کے کیس میں 4 سال قید گزارنے کے بعد رہا ہو کر  2018ء میں کراچی آیا اور موسیٰ کالونی میں اپنے بھائی اور ایک اور ساتھی کے ساتھ ملکر منشیات کا کام شروع کیا۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم پولیس کو متعد د ایف آئی آرز میں مطلوب تھا جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتار ی کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات