38 C
Lahore
Saturday, June 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںقطری وزیرِ اعظم کا ایرانی وزیرِ خارجہ سے رابطہ، اسرائیلی حملوں کی...

قطری وزیرِ اعظم کا ایرانی وزیرِ خارجہ سے رابطہ، اسرائیلی حملوں کی مذمت


—فائل فوٹو

قطر کے وزیرِ اعظم نے ایرانی وزیرِ خارجہ سے فون پر رابطہ کیا اور ایران پر اسرائیلی حملے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔ 

دوحہ سے جاری اعلامیے کے مطابق قطری وزیرِ اعظم نے کہا کہ قطر اپنے بین الاقوامی اور علاقائی شراکت داروں سے مل کر ایران پر جارحیت کو فوری طور پر روکنے کے لیے کام کرے گا۔ 

قطری وزارتِ خارجہ کے مطابق قطر کے وزیرِ اعظم نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی۔ 

ان کا کہنا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملہ ایرانی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے، اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات