35 C
Lahore
Sunday, June 15, 2025
ہومغزہ لہو لہوفلم ’لو گرو‘ کے گانے میں رمشا خان کی پرفارمنس کے چرچے

فلم ’لو گرو‘ کے گانے میں رمشا خان کی پرفارمنس کے چرچے


فلم ’لو گرو‘ عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہوئی اور پاکستانی سینما میں ایک کامیاب رومانوی کامیڈی کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے جبکہ اس کے گانے بھی بےحد مقبول ہورہے ہیں۔

ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی واسع چوہدری نے لکھی ہے۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید شامل ہیں، جنہوں نے 11 سال بعد ایک ساتھ اسکرین پر واپسی کی ہے۔

’لو گرو‘ کی کہانی ایک ایسے کردار کے گرد گھومتی ہے جو ایک آرکیٹیکٹ صوفیہ کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے۔ فلم کی شوٹنگ کراچی اور لندن کے خوبصورت مقامات پر کی گئی ہے جس کی سنیماٹوگرافی بھی پسند کی جارہی ہے۔

اس فلم کا ایک گانا ’رات کے سائے‘ بھی مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچ چکا ہے۔ اس میں رمشا خان اور ہمایوں سعید نے پرفارم کیا ہے جبکہ گلوکارہ آئمہ بیگ نے اسے اپنی آواز دی۔

اس گانے میں رمشا خان کی پرفارمنس کو بھی مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے جبکہ لباس، رقص اور اسکرین کیمسٹری نے بھی مداحوں کو بےحد متاثر کیا ہے۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات