41 C
Lahore
Saturday, June 14, 2025
ہومسائنس اینڈ ٹیکنالوجیسورج کے جنوبی قطب کی سب سے پہلی تصویر جاری

سورج کے جنوبی قطب کی سب سے پہلی تصویر جاری


ناسا اور یورپین اسپیس ایجنسی کے روبوٹک سولر آربٹر نے سورج کے جنوبی قطب کی اب تک کی سب سے پہلی تصویر جاری کردی۔

یورپین اسپیس ایجنسی نے اسپیس کرافٹ پر نصب تین آلات سے عکس بند کی گئی تصاویر بدھ کےروز جاری کیں۔

سورج کے جنوبی قطب کی یہ تصاویر مارچ کے مہینے میں سورج سے  تقریباً 6 کروڑ 43 کلومیٹر کے فاصلے سے اس وقت لی گئی ہیں جب اس کی فعالیت عروج پر تھی۔

تاہم، شمالی قطب کی تصاویر کی اسپیس کرافٹ سے زمین پر منتقلی کا عمل ابھی جاری ہے۔

واضح رہے سولر آربٹر کو یورپین سولر ایجنسی اور امریکی خلائی ادارے ناسا نے 2020 میں فلوریڈا سے لانچ کیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات