38 C
Lahore
Saturday, June 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی وزیرِ خارجہ کا ایرانی و مصری ہم منصبوں سے رابطہ، اسرائیلی...

سعودی وزیرِ خارجہ کا ایرانی و مصری ہم منصبوں سے رابطہ، اسرائیلی حملے کی مذمت


سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان—فائل فوٹو

سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے فون پر گفتگو کی ہے۔

ریاض سے سعودی میڈیا کے مطابق سعودی وزیرِ خارجہ نے ایرانی سرزمین پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی، سعودی وزیرِ خارجہ نے اختلافات کو دور کرنے کے لیے بات چیت کی ضرورت پر زور دیا۔

سعودی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی حملہ سفارتی حل تک پہنچنے کی کوششوں میں رکاوٹ ہے۔ 

دریں اثناء شہزادہ فیصل بن فرحان نے مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعطیٰ سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ایران پر اسرائیلی حملے، علاقائی اثرات اور خطے کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات