جنوبی افریقا نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کردی، پہلی بار ٹیسٹ چیمپئن بن گیا۔
لارڈز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے چوتھے دن جنوبی افریقا آسٹریلیا کو ہرا کر ٹیسٹ چیمپئن بن گیا ہے۔
جنوبی افریقا نے فائنل میں آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دے دی، ایڈین مارکرم نے میچ کی چوتھی اننگز میں فائٹنگ سنچری اسکور کی اور ٹیم کی فتح میں نمایاں کردار نبھایا۔
مارکرم نے 136 رنز کی میچ وننگ اننگز کے دوران 14چوکے لگائے، 207 گیندوں کا سامنا کرنے والے پلیئر نے 383 منٹ وکٹ پر گزارے۔
کپتان باوما نے 66 اور ویان ملڈر نے 27 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈیوڈ بیڈنگھم 21 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔