41 C
Lahore
Saturday, June 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایران کی جانب سے اسرائیل پر چوتھا میزائل حملہ

ایران کی جانب سے اسرائیل پر چوتھا میزائل حملہ


ایران کی جانب سے ہفتے کی علی الصبح اسرائیل پر چوتھا میزائل حملہ کیا گیا۔ جس میں ایک میزائل تل ابیب کے عین وسط میں ہدف پر آکر گرا ۔

دھماکے کے بعد سائرن کی آواز وں میں اضافہ ہوگیا۔ تل ابیب میں بھی سائرن کی آوازیں سنائی دی گئیں۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے فائر کئے گئے میزائلوں کو روکنے کے لیے دفاعی نظام متحرک ہے، عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پاسداران انقلاب کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ جب تک ضروری ہوا، ایران کی جوابی کارروائی جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل پر خیبر میزائل جلد ہی داغے جائیں گے، دنیا حیران رہ جائے گی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی میزائل حملوں کے دوران اب تک 4 اسرائیلیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، زخمیوں کی تعداد 60 سے زیادہ ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات