41 C
Lahore
Saturday, June 14, 2025
ہومقومی خبریںایران پر اسرائیلی حملے کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کے مظاہرے

ایران پر اسرائیلی حملے کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کے مظاہرے


—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف مجلسِ وحدت مسلمین کی جانب سے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔

کراچی کے علاقے کورنگی میں مجلس وحدت مسلمین نے مظاہرہ کیا جس میں کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

ملتان میں مجلس وحدت مسلمین نے کمہاراں نواں چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ آج اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا، اسرائیل نے ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے جن میں فوجی قیادت کی رہائش گاہوں اور عسکری و جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی حملوں میں 3 اعلیٰ ترین عسکری حکام اور 6 سائنسدان شہید ہو گئے۔

ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایران میں 78 افراد جاں بحق اور 329 زخمی ہوئے ہیں۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیل سخت سزا کا انتظار کرے، صہیونی ریاست نے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر اپنی ظالمانہ فطرت کو پہلے سے زیادہ بے نقاب کر دیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات