36 C
Lahore
Sunday, June 15, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایران نے فضائیہ کے نئے سربراہ کا تقرر کردیا

ایران نے فضائیہ کے نئے سربراہ کا تقرر کردیا


نئے ایرانی فضائیہ کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل ماجد موسوی—تصاویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ایران کی جانب سے فضائیہ کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ بریگیڈیئر جنرل ماجد موسوی ایرانی فضائیہ کے نئے سربراہ ہوں گے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے بریگیڈیئر جنرل ماجد موسوی کو پاسداران انقلاب ایرو اسپیس کا نیا چیف مقرر کیا ہے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب ایرو اسپیس کے چیف امیر علی حاجی زادہ گزشتہ روز اسرائیلی حملےمیں شہید ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ 12 اور 13 جون کی درمیانی شب اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا جس کے جواب میں ایران کی جانب سے آپریشن وعدہ صادق سوم جاری ہے، ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کی برسات کر دی ہے۔

ایران نے اسرائیل پر بڑے پیمانے پر حملے کرنے کا اعلان بھی کر دیا، جس کے بارے میں فرانس، برطانیہ اور امریکا کو باضابطہ آگاہ بھی کر دیا ہے۔

ایران کی جانب سے اسرائیل کے تازہ حملوں میں 3 ایرانی جوہری سائنس دانوں اور پاس دارانِ انقلاب کے 3 اہل کاروں کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔

ایران نے مسلح افواج کے مزید 2 ڈپٹی کمانڈر میجر مہدی ربانی اور میجر غلام رضا محرابی کی شہادت کی بھی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کے بھی ایران پرحملے جاری ہیں، اسرائیل کی جانب سے تہران، تبریز، لورستان، ہمدان، کرمان شاہ کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، تہران میں 14 منزلہ رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملے میں 20 بچوں سمیت 60 شہری شہید ہو گئے۔

اسرائیل نے 9 سینئر ایرانی جوہری سائنس دانوں کو ہلاک اور اصفہان اور نطنز جوہری مراکز کو نقصان پہنچانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات