35 C
Lahore
Sunday, June 15, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیل نے امریکی صحافی کو ایرانی حملے کی کوریج سے روک دیا

اسرائیل نے امریکی صحافی کو ایرانی حملے کی کوریج سے روک دیا


تصویر: اسکرین گریب

اسرائیلی سیکیورٹی اہلکاروں نے امریکی میڈیا کے صحافی کو ایران کے میزائل حملے کی تل ابیب میں کوریج سے روک دیا۔

اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ رپورٹر ایران کی جانب سے کیے گئے حملے کے بعد متاثرہ علاقے کی براہ راست کوریج کرنے کےلیے پہنچا تھا۔

اس موقع پر اسرائیلی سیکیورٹی اہلکاروں نے صحافی کو وہاں سے لائیو کوریج میں حملے سے ہونے والے نقصانات دکھانے سے روک دیا۔

دوسری جانب ایران کے اسرائیل پر جوابی حملے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی تصاویر سامنے آگئی ہیں۔

ایران نے اسرائیلی حملوں کیخلاف جوابی حملے کیے جنہیں ’وعدہ صادق سوم‘ کا نام دیا گیا تھا۔

ایران نے ان جوابی حملوں میں اسرائیلی شہروں پر میزائلوں کی بارش کردی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات