36 C
Lahore
Saturday, June 14, 2025
ہومانٹرٹینمنٹکرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے کپور دل کا دورہ پڑنے سے...

کرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے کپور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے


بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے کپور کی برطانیہ میں دل کا دورہ پڑنے سے اچانک موت ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے کپور برطانیہ میں پولو میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے باعث اچانک گر گئے تھے، انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ بچ نہ سکے۔

ان کے حوالے سے بتایا گیا کہ سنجے کپور 12 جون 2025ء کو انگلینڈ میں 53 سال کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

سنجے کپور نے موت سے چند گھنٹے قبل بھارت میں ہونے والے فضائی حادثے کے متاثرین سے تعزیت کے لیے سوشل میڈیا پر پیغام پوسٹ کیا تھا۔

یاد رہے کہ کرشمہ کپور نے 2004 میں سنجے کپور سے شادی کی تھی، سنجے کی کرشمہ سے یہ دوسری شادی تھی اور ان کے 2 بچے ہیں۔

اس جوڑے نے 2016 میں علیحدگی اختیار کی تھی جس کے بعد کرشمہ نے طویل قانونی جنگ کے بعد بچوں کو حاصل کیا اور اب وہ والدہ کے ساتھ ممبئی میں قیام پذیر ہیں۔

کرشمہ کپور سے طلاق کے ایک سال بعد سنجے نے پریا سچدیو نامی ماڈل سے تیسری شادی کی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات