35 C
Lahore
Friday, June 13, 2025
ہومقومی خبریںپی آئی اے کی پہلی بعد از حج پرواز کراچی پہنچ گئی،...

پی آئی اے کی پہلی بعد از حج پرواز کراچی پہنچ گئی، ایئر لائن حکام نے استقبال کیا


 

تصویر سوشل میڈیا۔

حجاج کرام کو وطن واپس پہنچانے کیلئے جدہ سے قومی ایئر لائن کی بعد از حج پروازیں مختلف شہروں میں آنا شروع ہوگئیں۔ 

کراچی سے ترجمان کے مطابق قومی ایئر لائن کی پہلی حج پرواز پی کے 836 سے 318 حجاج کرام کو لے کر آج دوپہر جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی پہنچی۔ 

ترجمان قومی ایئر لائن کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر قومی ایئر لائن کے حکام سمیت دیگر نے حجاج کرام کا استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔

ترجمان قومی ایئر لائن کے مطابق بعد از حج پروازوں کا سلسلہ جاری ہے، اب تک جدّہ سے 1000 سے زائد حجاج کو وطن واپس پہنچایا جا چکا ہے۔ 

ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا 10جون سے شروع ہونے والا بعد از حج آپریشن 10 جولائی تک جاری رہے گا۔ 

ترجمان قومی ایئر لائن کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر وائس مارشل عامر حیات بعد از حج آپریشن کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات