35 C
Lahore
Friday, June 13, 2025
ہومتعلیم اور صحتپھلوں کے بادشاہ آم کے چھ اہم فوائد

پھلوں کے بادشاہ آم کے چھ اہم فوائد


پھلوں کے بادشاہ آم کے کھانے سے صحت پر بہت سارے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، ان میں دل، جلد اور آنکھوں کے لیے فوائد بالخصوص شامل ہیں۔

سیکڑوں اقسام کی غذائیت سے مالا مال یہ گرم اور مرطوب علاقوں کا پھل اپنے مزیدار ذائقے اور خوشبو کی وجہ سے مشہور ہے، اس میں وٹامن اے اور سی بکثرت پایا جاتا ہے۔ ماہرین نے آم کے صحت کے حوالے سے چھ فوائد گنوائے ہیں جو درج ذیل ہیں۔

کئی بیماریوں سے بچاتا ہے
آم میں پولی فینول بہت زیادہ موجود ہوتا ہے، جو چھلکے، گودے اور بیج کے دانے میں پائے جاتے ہیں۔ اسکا درخت ایسے مرکبات پر مشتمل ہوتا ہے جو کہ اینٹی آکسیڈنٹ سرگرمی کو متحرک کرتا ہے اور خلیوں کو ڈین این اے کو ہونے والے نقصانات سے بچاتا ہے۔ اس وجہ سے بیماریوں بشمول ذیابیطس ٹائپ ٹو اور سرطان  کی روک تھام کرتا ہے۔

پھلوں کے بادشاہ آم کے چھ اہم فوائد

دل کی صحت اور افعال کو بہتر بناتا ہے
آم خون میں کولیسٹرول کی سطح کو ٹھیک رکھتا ہے ۔ اس میں موجود پولی فینول، جسے مینگیفرین کہتے ہیں، جو پودوں اور جڑی بوٹیوں میں پایا جاتا ہے۔ مینگیفرین کا استعمال کولیسٹرول کی سطح اور سوزش میں کمی کے ذریعے امراض قلب کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے
آم کیروٹینائڈز کا ایک اہم ماخذ ہے، یہ ایک ایسے مرکبات کا گروپ ہے جو پیلے پھلوں کو ان کا رنگ دیتا ہے۔ کیروٹینائڈز جسم کے مدافعتی نظام کے افعال کو بڑھاتا ہے۔ اس میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات بھی شامل ہے۔

جلد کی صحت کے لیے مفید
آم میں وٹامن سی بکثرت پائی جاتی ہے جو کہ کولیجن پیدا کرتی ہے، یہ ایک قسم کا ٹشو ہوتا ہے جو جلد کو لچک دیتا ہے اور جھریاں پڑنے کے عمل کو روکتا ہے۔ جبکہ آم کے درخت کے دیگر حصے بھی جلد کےلیے نہایت مفید ہوسکتے ہیں، محققین کے مطابق آم کے درخت کے پتوں میں پایا جانے والا مینگی فیرا انڈیکا نکالا جاتا ہے جو کہ کیل مہاسوں کو ختم کرنے کے لیے مفید ہے۔

پھلوں کے بادشاہ آم کے چھ اہم فوائد

آم قبض کشا ہے:  
آم نظام ہضم کے لیے بہت مفید ہے کیونکہ اس میں بہت زیادہ فائبر ہوتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق آم کے کھانے سے قبض کے خاتمے میں مدد ملتی ہے۔

آنکھوں کی صحت کےلیے مفید
آم میں وٹامن سی کے علاوہ بیٹا کیروٹین بکثرت پایا جاتا ہے جو کہ اینٹی آکسیڈنٹ ہے اور یہ آنکھوں کےلیے نہایت ہی مفید ہوتا ہے، جبکہ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس لوٹین اور زیکسانتھین آپکی آنکھوں کو متعدد طریقے سے فائدہ پہنچاتا ہے۔ یہ ریٹینا اور لینز کو محفوظ بناتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات