35 C
Lahore
Friday, June 13, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںنور زمان، ناصر اقبال رواں ماہ ملائیشیا میں ایشین اسکواش چیمپئن شپ...

نور زمان، ناصر اقبال رواں ماہ ملائیشیا میں ایشین اسکواش چیمپئن شپ میں شرکت کرینگے


ناصر اقبال اور نور زمان—فائل فوٹوز

قومی پلیئر نور زمان اور ناصر اقبال اس ماہ ملائیشیا میں ہونے والی ایشین اسکواش چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔

ایشین اسکواش چیمپئن شپ اور ایشین ڈبلز چیمپئن شپ ملائیشیا کے شہر کوچنگ میں کھیلی جائیں گی۔

دونوں کھلاڑی پہلے 17 سے 21 جون تک انفرادی ایونٹ میں حصہ لیں گے، انفرادی ایونٹ میں ناصر اقبال اور نور زمان کو پہلے راؤنڈ میں بائی ملی ہے۔

ایشین ڈبلز چیمپئن شپ میں بھی ناصر اور نور زمان ہی پاکستان کی نمائندگی کریں گے، ایشین ڈبلز چیمپئن شپ 23 سے 26 جون تک کھیلی جائے گی۔

پاکستانی پیئرز ڈبل چیمپئن شپ کے گروپ بی میں فلپائنز، سنگاپور اور کورین پیئرز کے ساتھ شامل ہوں گے۔

ہر گروپ سے دو، دو پیئرز ٹاپ 8 کے ناک آؤٹ راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کریں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات