30 C
Lahore
Saturday, June 14, 2025
ہومانٹرٹینمنٹماہرہ خان نے لندن میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر خاموشی...

ماہرہ خان نے لندن میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر خاموشی توڑ دی


—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

ماہرہ خان نے لندن میں فلم کی پروموشن کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر خاموشی توڑ دی۔

اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید  اپنی نئی فلم لو گُرو کی پروموشن کے سلسلے میں امریکا، لندن، دبئی اور پاکستان کے مختلف شہروں میں مداحوں سے ملاقات کر چکے ہیں تاہم لندن کے ایک مقام پر منعقدہ میٹ اینڈ گریٹ تقریب میں بدنظمی کی وجہ سے ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔

اس تقریب کے دوران ماہرہ خان ہجوم میں پھنس گئیں اور ایک سیکیورٹی گارڈ ان کے حد سے زیادہ قریب آگیا، جس سے وہ واضح طور پر غیرمحفوظ اور بےچین محسوس کر رہی تھیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی، جس پر شائقین اور صارفین نے منتظمین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا کہ اتنی بڑی اسٹار کےلیے مناسب سیکیورٹی انتظامات کیوں نہیں کیے گئے۔

اسی دوران ہمایوں سعید نے صورتحال کو بھانپتے ہوئے ماہرہ خان کو ہجوم سے بچانے کےلیے خود سامنے آئے اور انہیں شیلڈ کیا، انہوں نے موقع پر موجود افراد کو بھی ڈانٹا جو ہنگامہ کر رہے تھے۔

بعد ازاں دونوں فنکار نجی ٹی وی کے پروگرام میں مہمان بنے جہاں ماہرہ خان نے اس واقعے پر سوال کے جواب میں کہا کہ میں ایک مضبوط عورت ہوں اور جب کسی مشکل میں ہوتی ہوں تو عام طور پر کسی کی طرف نہیں دیکھتی، میں ایسے ظاہر کرتی ہوں جیسے مجھے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں لیکن اُس وقت ہمایوں وہاں موجود تھے جب میری نظریں اُن سے ملیں تو بغیر کچھ کہے میں اپنا عدم اطمینان اُن تک پہنچا سکی اور ہمایوں فوراً میری مدد کو آ گئے۔

ہمایوں سعید نے بھی گفتگو میں کہا کہ میں نے محسوس کیا کہ ماہرہ غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں اور اگر کسی بھی عورت کو ایسی صورتحال کا سامنا ہو تو میں ضرور مداخلت کروں گا چاہے وہ ماہرہ ہو یا کوئی اور۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات