42 C
Lahore
Saturday, June 14, 2025
ہومجرم و سزاراولپنڈی میں 16 سالہ لڑکے سے اجتماعی بدفعلی، ویڈیوز وائرل

راولپنڈی میں 16 سالہ لڑکے سے اجتماعی بدفعلی، ویڈیوز وائرل



راولپنڈی:

راولپنڈی میں لڑکے سے اجتماعی بدفعلی، ویڈیوز اور تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 مقدمہ تھانہ روات میں متاثرہ لڑکے عبداللہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق واقعہ گزشتہ سال 14 اگست کو پیش آیا جب عبداللہ کا دوست اسے ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز سیون میں واقع اپنے کزن کے فلیٹ پر لے گیا۔ فلیٹ پر موجود چوہدری شانی اور افضل نے عبداللہ کو نشہ آور اشیاء اور مشروب پلا کر بے ہوش کیا اور اس کے ساتھ اجتماعی بدفعلی کی۔

متاثرہ لڑکے کی والدہ کے مطابق ملزمان نے اس کے بیٹے کی برہنہ تصاویر اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کیں۔ واقعے کے بعد “دانو” نامی لڑکا ان تصاویر اور ویڈیوز کی بنیاد پر عبداللہ کو بلیک میل کرنے لگا۔

اس نے اسلحے کے زور پر عبداللہ سے بدفعلی کی، ویڈیو بنائی اور محلے میں وائرل کر دی۔ دانو اب بار بار بلیک میل کرکے بدفعلی کے لیے بلاتا ہے۔

مقدمے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزمان نے پولیس کو اطلاع دینے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات