36 C
Lahore
Saturday, June 14, 2025
ہومتجارتی خبریںخیبر پختونخوا کا بجٹ پیش، ترقیاتی پروگرام کا حجم 547 ارب روپے

خیبر پختونخوا کا بجٹ پیش، ترقیاتی پروگرام کا حجم 547 ارب روپے


وزیر خزانہ آفتا ب عالم کے پی کا بجٹ پیش کر رہے ہیں—جیو نیوز گریب

وزیر خزانہ آفتا ب عالم نے خیبرپختونخوا کا سالانہ بجٹ 26-2025ء صوبائی اسمبلی میں پیش کیا۔

بجٹ تقریر میں آفتاب عالم نے کہا کہ یہ ہمارے لیے تاریخی لمحہ ہے کہ 2013ء سے لے کر آج تک خیبر پختونخوا کے عوام نے پی ٹی آئی پر بھرپور اعتماد کیا۔

انہوں نے کہا کہ 26-2025ء کا بجٹ پیش کرنے کا اعزاز بھی ہمیں حاصل ہوا، یہ صرف مالی دستاویز نہیں، ترقی، خوشحالی اور انصاف کے وعدوں کا ایک اور ثبوت ہے۔

آفتاب عالم نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 547 ارب روپے رکھا گیا ہے، ضم شدہ اضلاع کے لیے جاری اخراجات کا تخمینہ 160 ارب روپے، آئندہ مالی سال کے لیے صحت کا بجٹ 276 ارب روپے کر دیا گیا۔

اُن کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ کے تحت مفت صحت سہولتیں فراہم کی ہیں، صوبائی حکومت نے قرضوں کے مؤثر نظام کے ڈیبٹ مینجمنٹ فنڈ قائم کیا ہے۔

وزیرِ خزانہ نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ مالی سال میں صوبائی حکومت نے اس فنڈ میں 150 ارب روپے کی انویسمنٹ کی، رواں مالی سال کے دوران صوبائی حکومت نے واجب الادا قرضوں میں سے 49 ارب روپے کی ادائیگی کی۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں گڈ گورننس کے تحت مختلف شعبوں میں اصلاحات کے لیے 7 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات