35 C
Lahore
Friday, June 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارت میں طیارہ حادثہ ہونے کی کچھ عرصہ پہلے پیشگوئی کی گئی...

بھارت میں طیارہ حادثہ ہونے کی کچھ عرصہ پہلے پیشگوئی کی گئی تھی


فوٹو: امریکی میڈیا 

بھارتی طیارے کے حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بھارتی خاتون نجومی شرمستھا کا بیان زیر گردش ہے۔

اس خاتون نجومی نے 5 جون کو پیشگوئی کی تھی کہ کوئی بڑا فضائی حادثہ ہونے والا ہے، ایئر انڈیا کے طیارے حادثے کے بعد خاتون نجومی کی یہ پیشگوئی وائرل ہوگئی۔

 خاتون نے گزشتہ سال بھی سوشل میڈیا پر ایک پیشگوئی میں کہا تھا کہ 2025 میں طیارہ حادثے کی ہیڈ لائنز سب کو ہلا کر رکھ دیں گی۔

خیال رہے کہ بھارتی شہر احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 241 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایک مسافر معجزانہ طور پر بچ گیا۔

لندن جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز AI-171 آج دوپہر احمد آباد کے سردار ولبھ بھائی پٹیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانگی کے صرف 5 منٹ بعد ایک رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گئی۔ طیارے میں کل 242 مسافر سوار تھے، حادثے میں 241 مسافر ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ ایک مسافر معجزانہ طور پر بچ گیا، مسافر نے ایمرجنسی گیٹ سے باہر چھلانگ لگادی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات