32 C
Lahore
Saturday, June 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارتی طیارہ گرنے سے ہاسٹل میں موجود 3 ڈاکٹر ہلاک، 45 زخمی...

بھارتی طیارہ گرنے سے ہاسٹل میں موجود 3 ڈاکٹر ہلاک، 45 زخمی ہوئے


احمد آباد میں حادثے میں تباہ ہونے والا بھارتی مسافر بردار طیارہ ڈاکٹروں کے ہاسٹل پر گرا ہے—تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی شہر احمد آباد میں مسافر طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے، طیارہ ڈاکٹروں کے ایک ہاسٹل پر گرا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مسافر طیارہ گرنے سے ہاسٹل میں موجود 3 ڈاکٹر ہلاک جبکہ 45 ڈاکٹر زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے طیارے میں سوار تمام 242 افراد ہلاک ہو گئے۔

طیارے نے لندن کےلیے اُڑان بھری تھی کہ حادثے کا شکار ہو گیا، طیارہ ڈاکٹروں کے ہاسٹل کی عمارت پر گرا ہے، مسافر طیارے میں 230 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار طیارے میں 169 بھارتی، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی مسافر سوار تھے، جبکہ 11 بچے بھی موجود تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات