30 C
Lahore
Saturday, June 14, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںبابر کا بگ بیش سے معاہدہ، اسٹیو اسمتھ سڈنی سکسر میں شامل

بابر کا بگ بیش سے معاہدہ، اسٹیو اسمتھ سڈنی سکسر میں شامل


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے بابر اعظم کوڈراپ کردیا گیا ہے ،ٹیم انتظامیہ ان کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دے رہی ہے ایسے میں بابر اعظم نے آسٹریلوی بگ بیش میں سڈنی سکسرز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ وہ دسمبر میں اسٹیو اسمتھ کے ساتھ ایکشن میں ہوں گے۔ سڈنی سکسرز نےبابراعظم کےساتھ معاہد ہ کا ٹیزر جاری کردیا ہے۔ جس میں ممکنہ طور پر بابر اعظم کی کٹ دکھائی گئی ہے۔ دوسری جانب لیگ اسپنر اسامہ میر آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ میں شامل ہوگئے۔گزشتہ سیزن میں انہوں نے میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کی تھی اور اس بار بھی انہیں میلبرن اسٹارز ری ٹین کرسکتی ہے۔ بگ بیش لیگ کا ڈرافٹ 19 جون کو ہوگا جس میں اب تک 600 سے زائد انٹرنیشنل کھلاڑی رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات