35 C
Lahore
Friday, June 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایران سے معاہدہ کرنا چاہتا ہوں، دوستانہ راستے کو ترجیح دوں گا،...

ایران سے معاہدہ کرنا چاہتا ہوں، دوستانہ راستے کو ترجیح دوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے معاہدہ کرنا چاہتا ہوں، معاہدے کے قریب ہیں، میں دوستانہ راستے کو ترجیح دوں گا، بڑے تنازع کا بھی خطرہ موجود ہے، بہت جلد کچھ ہو سکتا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے بھارت پاکستان کے درمیان جنگ رکوائی، دونوں ممالک کے حکمران عظیم ہیں، میں نے ان سے بات کی، میں نے کہا ہم تجارت نہیں کریں گے پہلے جنگ روکو،  انہوں نے بات سمجھی اور جنگ روک دی، اب ہم پاکستان بھارت سے تجارتی معاہدوں پر بات کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے ایلون مسک سے تحفے میں ملی گاڑی ٹیسلا بہت پسند ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں پر ایلون مسک سے بات کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایلون مسک مجھے پسند کرتے ہیں، گاڑیوں پر ٹیرف میں اضافہ آنے والے وقت میں جلد ہو سکتا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ پسند نہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  یہ بھی کہا کہ ممکنہ طور پر ہم ٹک ٹاک کا تحفظ کریں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات