44 C
Lahore
Friday, June 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںہنی مون کے دوران دلہا کا قتل، دلہن نے کرائے کے قاتلوں...

ہنی مون کے دوران دلہا کا قتل، دلہن نے کرائے کے قاتلوں کو بڑی رقم ادا کی


فوٹو: بھارتی میڈیا 

شمال مشرقی بھارتی ریاست میگھالیہ میں ہنی مون کے دوران شوہر کا بہیمانہ قتل خود اس کی اپنی بیوی نے کروایا، جس نے کرائے کے قاتلوں کو 20 لاکھ روپے ادا کیے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  نئی نویلی دلہن سونم نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کو ہنی مون کے دوران قتل کروایا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

راجا اور سونم کی شادی 11 مئی کو ہوئی تھی۔ دونوں خاندانوں کی ملاقات رشتہ کروانے والی ایک ایپ کے ذریعے ہوئی تھی، جس کے بعد  شادی کی تاریخ 10 فروری کو طے کی گئی تھی، تاہم شادی کے بعد دلہا راجا اپنی بیوی کی عدم دلچسپی کی وجہ سے پریشان تھا۔ 

مقتول کے کزن نے بھارتی نیوز چینل کو بتایا کہ راجا شکایت کرتا تھا کہ سونم فون پر بات کرنے سے گریز کرتی تھی اور کاروباری مصروفیات کا بہانہ بناتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد جوڑا ہنی مون کے لیے میگھالیہ گیا، جہاں وہ 23 مئی کو ایک گیسٹ ہاؤس  سے روانہ ہونے کے بعد لاپتہ ہو گئے۔ ابتدا میں یہ معاملہ “گمشدہ جوڑے” کا تھا، مگر جلد ہی یہ حقیقت سامنے آئی کہ راجا کی لاش ایک گہری کھائی سے ملی اور قتل کی منصوبہ بندی خود اس کی بیوی نے کی تھی۔

پولیس کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ سونم کا تعلق اپنے فیملی بزنس میں کام کرنے والے اکاؤنٹنٹ راج کشواہا سے تھا، اور اسی کے لیے سونم نے تین کرائے کے قاتلوں کو 20 لاکھ روپے میں ہائر کیا تھا، جن کے ذریعے سونم نے اپنے شوہر کو قتل کروادیا۔

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا 

دوسری جانب سونم کے بھائی گووند نے واقعے کے بعد اپنی بہن سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بہن نے خاندان کا سر شرم سے جھکا دیا ہے اور اگر وہ قصور وار پائی جائے تو اسے پھانسی دی جائے۔

راجا کے کزن ارپت نے کہا کہ ہم سب سونم کی واپسی کی دعائیں کر رہے تھے، مگر جب سچائی سامنے آئی تو دل ٹوٹ گیا، آج ہم سوچتے ہیں کہ ہم کس کے لیے دعا کر رہے تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات