43 C
Lahore
Friday, June 13, 2025
ہومغزہ لہو لہوپاکستان کے زر مبادلہ کے سیال ذخائر میں 167 ملین ڈالر کا...

پاکستان کے زر مبادلہ کے سیال ذخائر میں 167 ملین ڈالر کا اضافہ



کراچی:

پاکستان کے زرمبادلہ کے سیال ذخائر میں گزشتہ ہفتے 167 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مجموعی سیال ذخائر کا حجم 11,675.6 ملین ڈالر ہو گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان کے زر مبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر 6 جون 2025 کو 16,875.0  ملین ڈالر تھے، اسی طرح جن میں مرکزی بینک کی تحویل میں زر مبادلہ کے ذخائر 11,675.6 ملین ڈالر ہیں۔

کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرِمبادلہ کے سیال ذخائر 5,199.4 ملین ڈالر ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ 6 جون 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 167 ملین ڈالر اضافے سے 11,675.6 ملین ڈالر ہو گئے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات