43 C
Lahore
Friday, June 13, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںوزیرِ اعلیٰ پنجاب سمر گیمز لاہورمیں شروع

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سمر گیمز لاہورمیں شروع


وزیرِ اعلیٰ پنجاب سمر گیمز کا لاہور میں وزیرِ کھیل فیصل کھوکھر نے باقاعدہ افتتاح کر دیا—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سمر گیمز رنگا رنگ تقریب کے ساتھ لاہورمیں شروع ہو گئے، وزیرِ کھیل فیصل کھوکھر نے گیمز کا باقاعدہ افتتاح کیا، افتتاحی تقریب میں میوزیکل پرفارمنس نے سماں باندھ دیا۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب سمر گیمز کے انٹر ڈویژن مرحلے کی افتتاحی تقریب نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس کے انڈور جمنازیم میں ہوئی، مارچ پاسٹ میں 9 ڈویژنز کے 700 سے زائد ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیرِ کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے گیمز کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ باصلاحیت کھلاڑی سمر گیمز میں حصہ لے رہے ہیں، اس سطح پر گیمز سے یقینی طور پر قومی سطح کا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

تقریب میں ہونے والی میوزیکل پرفارمنس سے ایتھلیٹس بھی خوب لطف اندوز ہوئے۔

وزیرِ اعلی پنجاب سمر گیمز 2025ء میں ہاکی، کبڈی، والی بال اور بیڈمنٹن کے مقابلے جیتنے والوں کو 75 لاکھ روپے کے انعامات دیے جائیں گے، یہ گیمز 18 جون تک جاری رہیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات