43 C
Lahore
Friday, June 13, 2025
ہومقومی خبریںملیر جیل میں 3 جون کو 6 ہزار قیدیوں کیلئے صرف 28...

ملیر جیل میں 3 جون کو 6 ہزار قیدیوں کیلئے صرف 28 اہلکار تھے، ذرائع


کراچی کی ملیر جیل میں 3 جون کو 6 ہزار قیدیوں کے لیے صرف 28 اہلکار تھے، ملیر جیل کی 313 اسامیاں ہیں صرف 251 اہلکار موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل ڈپارٹمنٹ کے اہلکار بھی وی آئی پی ڈیوٹیز میں مصروف تھے، محکمہ جیل کو پہلے ہی ڈیڑھ ہزار سے زائد اسٹاف کی کمی کا سامنا ہے، جیل ڈپارٹمنٹ میں6 ہزار 548 میں سے 1655 اسامیاں خالی ہیں۔

محکمے کے 132 اہلکار وزراء اور سیاسی شخصیات کے پاس تعینات ہیں، محکمہ داخلہ میں جیل ڈپارٹمنٹ کے 10 اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں۔

آئی جی جیل خانہ جات کے آفس میں 67 اہلکار تعینات ہیں، محکمہ جیل کے 18 ایسے اہلکار بھی ہیں جو دیگر شہروں میں ڈیوٹی کر رہے ہیں۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جیل خانہ جات ملک اسلم کا کہنا ہے کہ جیل اہلکاروں کی واپسی کے لیے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں، کوشش ہے کہ نفری کی کمی کو جلد از جلد پورا کیا جائے، اہلکاروں کی واپسی کیلئے لیٹرز لکھنا شروع کر دیے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات