44 C
Lahore
Friday, June 13, 2025
ہومتجارتی خبریںملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 2 لاکھ 55 ہزار ہوگئی، ایس...

ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 2 لاکھ 55 ہزار ہوگئی، ایس ای سی پی


— فائل فوٹو

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 2 لاکھ 55 ہزار ہوگئی۔

ایس ای سی پی کے مطابق مئی میں ریکارڈ 3609 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئی ہیں، اعتماد بڑھ رہا ہے ڈیجیٹلائزیشن کارگر ثابت ہو رہی ہے۔

ایس ای سی پی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مئی سے قبل جنوری 2025 میں 3442 کمپنیز رجسٹرڈ ہونے کا ریکارڈ تھا، کمپنیز 99.99 فیصد ڈیجیٹل طریقے سے رجسٹر ہو رہی ہیں۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ مضبوط، شفاف، جامع اور سہل ریگولیٹری فریم ورک فراہم کرنا عزم ہے، مئی میں 718 کمپنیاں آئی ٹی شعبے میں رجسٹر ہوئی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات