44 C
Lahore
Friday, June 13, 2025
ہومانٹرٹینمنٹ’مجھے کوئی پچھتاوا نہیں‘، گولڈی برار کا سدھو موسے والا کے قتل...

’مجھے کوئی پچھتاوا نہیں‘، گولڈی برار کا سدھو موسے والا کے قتل کا اعتراف


— فائل فوٹو

مشہور بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کا اعتراف مرکزی ملزم گولڈی برار نے کرلیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق حالیہ انٹرویو کے دوران ہائی پروفائل قتل کیس کے مرکزی ملزم نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے کہا کہ موسے والا نے کچھ ایسی غلطیاں کیں تھی، جنہیں معاف نہیں کیا جا سکتا تھا۔ اس لیے مجھے اپنے کیے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

اس قتل کیس میں اپنے کردار کو پہلی بار درست قرار دیتے ہوئے گولڈی برار نے کہا کہ سدھو موسے والا کو قتل کرنے کا حکم میں نے ہی دیا تھا کیونکہ ہمارے پاس اسے مارنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا۔ اسے اپنے کیے اعمال کے نتائج بھگتنا تھے، یہ سادہ سی بات ہے یا تو وہ رہتا یا پھر ہم۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھے بھارت کے ریاستی نظام پر اعتماد نہیں، جو بھی کیا سوچ سمجھ کر کیا اور مجھے اس پر کوئی افسوس نہیں۔

واضح رہے کہ سدھو کو 29 مئی 2022 کو منسا میں 24 گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا، جس کی تصدیق بعدازاں پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ہوئی۔

موجودہ دور کے پنجاب کے سب سے بڑے ثقافتی آئیکون اور 28 سالہ ریپر کو دن دیہاڑے قتل کیا گیا تھا۔ اس وقت گاڑی میں موسے والا کے ساتھ ان کے ایک کزن اور ایک دوست بھی موجود تھے، جو اس حملے میں زخمی ہوئے لیکن زندہ بچ گئے۔

ان کے قتل کے الزام میں متعدد افراد کی گرفتاریاں عمل میں آئیں، لیکن قتل کے پیچھے محرکات مشکوک ہی رہے۔

پنجابی گلوکار کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے والے گولڈی برار اس موقع پر بھارت میں موجود نہیں تھے۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کینیڈا میں تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات