43 C
Lahore
Friday, June 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںعالمی رہنماؤں کا اظہارِ افسوس

عالمی رہنماؤں کا اظہارِ افسوس


احمد آباد میں تباہ ہونے والے بھارتی مسافر بردار طیارے کا ملبہ جائے حادثہ پر بکھرا ہے—تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی شہر احمد آباد میں مسافر بردار طیارے کے حادثے پر عالمی رہنماؤں نے اظہارِ افسوس کیا ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھارت میں طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری ہمدردیاں طیارہ حادثے کے متاثرین کے ساتھ ہیں، حادثے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

فرانسیسی صدر میکرون نے بھارت میں طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ احمد آباد میں طیارہ گرنے کے افسوس ناک حادثے کا علم ہوا، دکھ کے ان لمحات میں میری دلی ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں۔

آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے بھارت میں طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ احمد آباد میں مسافر طیارہ گرنےکی خبر بہت افسوس ناک ہے، سانحے پر ہماری ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں۔

آئر لینڈ کے وزیرِ اعظم مائیکل مارٹن نے بھارت میں طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارہ حادثے پر ہماری ہمدردیاں اور دعائیں بھارتی عوام کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے طیارے میں سوار تمام 242 افراد ہلاک ہو گئے۔

طیارے نے لندن کےلیے اُڑان بھری تھی کہ حادثے کا شکار ہو گیا، طیارہ ڈاکٹروں کے ہاسٹل کی عمارت پر گرا ہے، مسافر طیارے میں 230 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار طیارے میں 169 بھارتی، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی مسافر سوار تھے، جبکہ 11 بچے بھی موجود تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات