41 C
Lahore
Friday, June 13, 2025
ہومانٹرٹینمنٹعاصم اظہر نے میرب علی سے منگنی ختم کرنے کا اعلان کردیا

عاصم اظہر نے میرب علی سے منگنی ختم کرنے کا اعلان کردیا


— فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنی منگیتر اور اُبھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی سے راہیں جدا کرلیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکار نے رات گئے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے میرب علی کے ساتھ منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ منگنی ختم کرنے کا فیصلہ انہوں نے اور میرب علی نے باہمی رضا مندی کے ساتھ کیا ہے۔

عاصم اظہر نے میرب علی سے منگنی ختم کرنے کا اعلان کردیا

انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے عاصم اظہر نے لکھا کہ ہم کچھ ذاتی بات شیئر کرنے کے لیے چند لمحے نکالنا چاہتے تھے، کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارے حمایت کرنے والوں، مداحوں، دوستوں اور خیر خواہوں کا حق ہے۔

انہوں نے لکھا کہ کافی سوچنے سمجھنے کے بعد میرب  اور میں نے باہمی رضامندی سے اپنی راہیں الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگرچہ ہم نے ایک ساتھ  خوبصورت لمحات گزارے اور ایک ساتھ مستقبل کی امید رکھی لیکن زندگی ہمیشہ ہماری مرضی کے مطابق نہیں چلتی۔ 

گلوکار نے مزید لکھا کہ ہم ایک دوسرے اور خاندانوں کی دل سے عزت و احترام کرتے ہیں اور ہمیشہ کرتے رہیں گے۔ 

اس کے ساتھ ہی انہوں نے پرائیویسی کا خیال رکھنے کی درخواست بھی کی ہے۔

منگنی ختم کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی انہوں نے میرب علی کے ساتھ شیئر کی گئی تمام سوشل میڈیا پوسٹس بھی ڈیلیٹ کردی ہیں۔

خیال رہے کہ 2022 میں گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ ہانیہ عامر سے بریک اپ کے بعد اداکارہ میرب علی سے گھر والوں کی رضا مندی سے منگنی کی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات