کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) کھیلوں کے حلقوں اور سابق نامور کھلاڑیوں نے وفاقی بجٹ میں کھیل کے شعبے کو نظر انداز کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔ قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اصلاح الدین، سمیع اللہ نے کہا کہ قومی کھیل میں بہتری کے لئے بجٹ میں خصوصی رقم مختص کرنا چاہئے تھی۔ پاکستان بلیئرڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عالم گیر شیخ نے کہا کہ پی ایس بی کی جانب سے فیڈریشنوں کو جو گرانٹ ملتی ہے اس سے ایک سے دو ایونٹ میں ٹیموں اور کھلاڑیوں کی شرکت کے اخراجات بھی پورے نہیں ہوپاتے، اس وقت بے شمار کھلاڑی بے روزگاری کا شکار ہیں۔ بیڈ منٹن کے قومی کھلاڑی ماہور شہزاد اور مراد علی نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے، اکیڈمیز کے قیام کے لئے حکومت کو رقم رکھنی ہوگی۔