35 C
Lahore
Friday, June 13, 2025
ہومتجارتی خبریںخیبر پختونخوا کے بجٹ کا حجم 2 ہزار 119 ارب روپے ہو...

خیبر پختونخوا کے بجٹ کا حجم 2 ہزار 119 ارب روپے ہو گا


—فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کے بجٹ کا حجم 2 ہزار 119 ارب روپے ہو گا، بجٹ میں اخراجات کا تخمینہ 1 ہزار 19 سو 62 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ 157 ارب روپے سرپلس بجٹ ہو گا، جس میں تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ تنخواہوں کے لیے 680 ارب روپے سے زیادہ اور پنشن کے لیے 194 ارب روپے سے زیادہ رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

بجٹ میں نان سیلری اخراجات کے لیے 395 ارب روپے، سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 500 ارب روپے، بندوبستی اضلاع کے لیے 195 ارب روپے، قبائلی اضلاع میں ترقیاتی کاموں کے لیے 45 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

کے پی کے بجٹ میں لوکل گورنمنٹ کے لیے 39 ارب روپے، فارن پروجیکٹ اسسٹنس منصوبوں کے لیے 171 ارب روپے سے زیادہ، محکمۂ صحت کے لیے 21 ارب روپے سے زیادہ، محکمۂ تعلیم کے لیے 20 ارب روپے سے زیادہ رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

تجاویز کے مطابق صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کی جائے گی، آؤٹ آف اسکول بچوں کو اسکول میں لانے کے لیے فنڈز رکھے جائیں گے، تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں آٹیزم سینٹرز قائم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا کے بجٹ میں پیش کی گئی تجاویز کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں کیتھ لیبز بنائی جائیں گی، مختلف اضلاع میں زمونگ کور سینٹرز قائم کیے جائیں گے، سیاحت کے فروغ کے لیے سیاحتی مقامات سے منسلک روڈز کی تعمیر اور بحالی کے لیے فنڈز مختص کرنے کی تجویز بھی رکھی گئی ہے۔

بجٹ میں چترال سمیت سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے فنڈز رکھنے، پشاور ڈی آئی خان موٹر وے کے لیے رقم مختص کرنے، اپ لفٹ کینالز منصوبے کے لیے فنڈز مختص کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے، اس منصوبے سے 7 لاکھ ایکڑ بنجر زمین سیراب ہو گی۔

بجٹ میں چھوٹے بڑے ڈیمز کے لیے رقوم مختص کی گئی ہیں، عوام کو بلاسود قرضے فراہم کرنے کے لیے بجٹ میں فنڈز بھی رکھے جائیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات