خیبر پختونخوا کا نئے مالی سال 26-2025ء کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی کے پارٹی ذرائع کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی کو بریفنگ دیے بغیر بجٹ منظور نہیں کیا جائے گا، وہ ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں سے متعلق جاننا چاہتے ہیں۔
بانیٔ پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کو گزشتہ ملاقات میں بجٹ سے متعلق ہدایت کی تھی اور بجٹ پر بریفنگ کے لیے ملاقات کی اجازت لینے پر زور دیا تھا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور بجٹ اجلاس میں خطاب کے دوران صوبے میں عوامی مینڈیٹ اور دیگرمسائل پر بات کریں گے۔
وزیرِ اعلیٰ کے پی اپنی تقریر میں بانیٔ پی ٹی آئی کے صوبے میں مینڈیٹ پر بات کریں گے، وہ بانیٔ تحریکِ انصاف سے ملاقات نہ کرائے جانے پر بھی فلور آف دی ہاؤس پر بات کریں گے۔
صوبائی سیکریٹری اطلاعات تحریکِ انصاف عدیل اقبال نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں کہا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا اور قانونی ٹیم کی بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرائی گئی تو بجٹ منظور نہیں ہو گا، صوبائی بجٹ کی منظوری نہ ہونے کی ذمے داری وفاقی حکومت پر ہو گی۔