43 C
Lahore
Friday, June 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںخاتون 10 منٹ ٹریفک میں پھنسنے کی وجہ سے بچ گئی

خاتون 10 منٹ ٹریفک میں پھنسنے کی وجہ سے بچ گئی


تصویر سوشل میڈیا۔

بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا کے احمد آباد میں گرکر تباہ ہونے والے طیارے کی ایک مسافر خاتون صرف 10 منٹ لیٹ ہونے کی وجہ سے طیارے میں سوار نہ ہوسکی اور بچ گئیں۔

اس حادثے کے بعد خوش قسمت خاتون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب ہونے کے بعد وہ کانپ گئی تھیں۔ 

بھومی چوہان نامی یہ خاتون جنھیں ایئر انڈیا کی فلائٹ  AI-171  میں لندن جانا تھا تاہم دس منٹ تاخیر سے پہنچنے پر فلائٹ مس ہوگئی تھی اور اس وجہ سے وہ المناک حادثے میں محفوظ رہیں۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق وہ ٹریفک جام میں پھنس گئی تھیں جس کی وجہ سے بروقت ایئر پورٹ نہ پہنچ سکیں اور محفوظ رہیں۔ 

خاتون نے کہا کہ وہ اس افسوسناک حادثے کا سن کر شدید دکھ کی کیفیت میں ہیں اور یہ سب کچھ سوچ کر ہی میرا جسم کپکپا رہا ہے اور ذہن ماؤف ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی شہر احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے طیارے میں سوار 241 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایک مسافر معجزانہ طور پر بچ گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات