44 C
Lahore
Friday, June 13, 2025
ہومتجارتی خبریںبھارت میں طیارہ حادثے کے بعد عالمی مارکیٹ میں بوئنگ کے شیئرز...

بھارت میں طیارہ حادثے کے بعد عالمی مارکیٹ میں بوئنگ کے شیئرز میں کمی


بھارت کے شہر احمد آباد میں بوئنگ کمپنی کے طیارے کو پیش آئے حادثے کے بعد عالمی مارکیٹ میں بوئنگ کمپنی کے شیئرز میں 6 فیصد کمی ہوگئی۔

واضح رہے کہ بھارتی شہر احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کرتباہ ہو گیا ہے،  طیارے میں 242 مسافر سوار تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے کے شکار طیارے میں169 بھارتی، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی مسافر سوار تھے۔

دوسری جانب ڈی جی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے سے قبل 1 بج کر 39 منٹ پر کیپٹن نے مےڈے کی کال دی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں گجرات کے سابق وزیرِ اعلیٰ بھی سوار تھے۔

فلائٹ ریڈار کے مطابق پرواز سے اڑان بھرنے کے بعد ایک منٹ سے بھی کم وقت میں 625 فٹ کی بلندی پر رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات