44 C
Lahore
Friday, June 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارتی شہر احمدآباد میں ایئرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ گر کرتباہ: بھارتی...

بھارتی شہر احمدآباد میں ایئرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ گر کرتباہ: بھارتی میڈیا


فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

بھارتی شہر احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کرتباہ ہوگیا۔ طیارے میں 242 مسافر سوار تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمدآباد میں ایئر پورٹ کے قریب مسافر طیارہ گر کرتباہ ہو گیا۔

بھارتی سرکاری ایئرلائن کا طیارہ برطانیہ کے شہر برمنگھم جا رہا تھا، مسافر طیارے میں 230 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔

طیارے نے برمنگھم کے لیے اڑان بھری تھی کہ گر کر تباہ ہوگیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار طیارے میں 169 بھارتی، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور7 پرتگالی مسافر سوار تھے، حادثے کا شکار طیارے میں 11 بچے بھی موجود تھے۔

طیارہ حادثے کے بعد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب بھارتی ڈی جی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے سے قبل 1بج کر 39 منٹ پر کیپٹن نے مےڈے کی کال دی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں گجرات کے سابق وزیرِ اعلیٰ روپانی بھی سوار تھے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے کے شکار طیارے بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر نے ایک بج کر 38 منٹ پر اُڑان بھری تھی، پرواز سے اڑان بھرنے کے بعد ایک منٹ سے بھی کم وقت میں 625 فٹ کی بلندی پر رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ حادثے کے بعد احمدآباد ایئرپورٹ فی الحال آپریشنل نہیں، ایئرپورٹ پر تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات